بلوچستان کے16ہائی رسک اضلاع میں پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری

کوئٹہ:بلوچستان کے16ہائی رسک اضلاع میں سات روزہ پولیو مہم دوسرے روزبھی جاری ہائی رسک اضلاع میں کوئٹہ،پشین، قلعہ عبداللہ،جعفرآباد،نصیرآباد،لورالائی، خضدار، بارکھان،ڈیرہ بگٹی، قلعہ سیف اللہ، دکی، موسی خیل، مستونگ،،شیرانی، ژوب، اورصحبت پور کے اضلاع کے اضلاع شامل ہیں تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے16ہائی رسک اضلاع میں سات روزہ پولیو مہم دوسرے روزبھی جاری ہائی رسک اضلاع میں کوئٹہ،پشین، قلعہ عبداللہ،جعفرآباد،نصیرآباد،لورالائی، خضدار، بارکھان،ڈیرہ بگٹی، قلعہ سیف اللہ، دکی، موسی خیل، مستونگ،،شیرانی، ژوب، اورصحبت پور کے اضلاع کے اضلاع شامل ہیں بلوچستان کے ان اضلاع کے پانی کے سیمپپلز میں پولیو وائرس پوزیٹو آیا ہے جن میں 16لاکھ31ہزار 414 سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔پولیو مہم کے دوران7192ٹیمیں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پر مامور ہونگے۔ بلوچستان میں پولیو مہم صوبے کے16اضلاع کی438یونین کونسلز میں شروع ہو رہی ہے۔ پولیومہم میں مجموعی طورپر7192ٹیمیں شامل ہونگی جن میں 6006موبائل ٹیمیں، 370 ٹرانزٹ پوائنٹس اور444فکسڈ سائٹس ہونگی۔مہم کے دوران تمام عملے کو فول پروف سیکورٹی دی جائیگی جس پربلوچستان لیویز، پولیس اور ایف سی کے جوان تعینات ہونگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے