صدر کا دورہ کوئٹہ، ائیرپورٹ اور اسپنی روڈ پر دکانیں بند
کوئٹہ: صدر مملکت کے دورہ کوئٹہ کے موقع پر ایئر پورٹ روڈ اور اسپنی روڈ پر دکانیں بند رہیں وی وی آئی پی موومنٹ سے ٹریفک بھی جام رہا، تفصیلات کے مطابق صدر مملکت کے کوئٹہ کے دورے کے موقع پر انکی آمد سے قبل ایئر پورٹ روڈ پر تمام کاروباری مراکز اور دکانیں بند کروا دی گئیں جبکہ اسپنی روڈ پر بھی دکانیں اور کاروباری مراکز کو بند کروا دیا گیابعدازاں صدر مملکت کے گزرنے اور تقریبات میں شرکت کے بعد دکانیں اور کاروباری مراکز کھول دئیے گئے دوسری جانب شہر میں وی وی آئی پی موومنٹ کے موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات بھی کئے گئے جبکہ ٹریفک کا نظام بھی بری طرح متاثر رہا