جیکب آباد، بڑے پیمانے پر گیس چوری کا انکشاف

جیکب آباد:جیکب آباد میں بڑے پیمانے پر گیس چوری کا انکشاف ہوا ہے، مختلف علاقوں میں ڈائریکٹ پائپ لگا کر گیس چوری کی جانے لگی، بڑے ہوٹلز، کارخانوں، جنریٹرس اور گھروں میں بنا خوف بااثر گیس غیر قانونی طریقے سے استعمال کرنے لگے، ڈی سی آفیس کی رہائشی کالونی میں گیس کی پائپ ہوا میں جھولنے لگی، کاروائی نہ ہوئی سو ئی سدرن گیس کمپنی کے افسران کی مجرمانہ خاموشی کی وجہ سے کمپنی کو ہر ما ہ لاکھوں کو نقصان ہونے لگاتفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں بڑے پیمانے پر سوئی گیس کی چوری کا انکشاف ہوا ہے جیکب آباد کے مختلف علاقوں فیملی لائین، غریب آباد، ڈنگر محلہ، جعفر آباد سمیت دیگر میں ڈائریکٹ پائپ لگا کر گیس چوری کرکے استعما ل کی جا رہی ہے شہر میں بڑے ہوٹلز، کارخانوں، جنریٹرس، سینٹرس کے بااثر بنا خوف کے غیر قانونی طریقے سے گیس چلا رہے ہیں جن کے خلاف سوئی گیس حکام کاروائی کرنے کو تیار نہیں معلوم ہوا ہے کہ سوئی گیس افسران و عملے کی ملی بھگت سے بھاری رشوت کے عیوض جیکب آباد میں بڑے پیمانے پر گیس چوری کی جا رہی ہے، ڈپٹی کمشنر کی رہائشی کالونی میں غیر قانونی طریقے سے دور دراز سے ہوا میں جھولتے پائپ لائن گھروں تک لیجائی گئی ہیں جس کے باعث کسی بھی وقت کوئی ناخوشگوا ر واقع رونما ہونے کا خطرہ رہتا ہے،غیر قانونی طریقے سے گیس لائین لیجانے والوں سے کوئی باز پرس کرنے والا نہیں،سوئی سدرن گیس کمپنی حکام کی مجرمانہ خاموشی کی وجہ سے ہر ماہ کمپنی کو گیس چوری کی وجہ سے لاکھوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہاہے علاوہ ازیں ایس ایس جی سی کمپنی میں ٹھیکیداری سسٹم کب کا ختم کر دیا گیا ہے لیکن جیکب آباد میں ٹھیکیداری سسٹم ختم نہیں ہوا گیس کنکشن کا پے آرڈر 6200ہے لیکن شہریوں سے دس ہزار صول کرنے کی شکایات ہیں قانونی طور پر گیس لائین سے سروس وال تک 30میٹر تک پائپ دینا ہوتا ہے لیکن یہاں دو سو میٹر تک پائپ دیا جا رہا ہے گیس چوری روکنے کا شعبہ بھی غیر فعال ہے اور اپنے ادارے سے مخلص نہیں،اس سلسلے میں زونل مینیجر سوئی سدرن گیس کمپنی جیکب آباد ریاض شاہ سے رابطہ کیا گیا تو انکا کہنا تھا ڈی سی کے اجلاس میں ہوں اس وقت کچھ نہیں بنا سکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے