بزدار حکومت ہر محکمہ میں اصلاحات لیکر آئی ہے، فردوس عاشق
لاہور: فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کی قیادت میں آگے بڑھتا، ترقی کرتا اور مافیا کوروندتا پنجاب قوم کے دل کی آواز بن چکا ہے معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے عثمان بزدار کی پرعزم قیادت میں ایک اور بڑی کامیابی سمیٹ لی، محکمہ معدنیات پنجاب نے مالی سال 2020-21 میں رائلٹی کی مد میں ریکارڈ وصولیاں کیں۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کی قیادت میں محکمہ معدنیات نے تاریخی کامیابی سمیٹتے ہوئے پہلی بار 10.19 ارب روپے کی ریکارڈ وصولیاں کیں، ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 58 کروڑ روپے وصول ہوئے، بزدار حکومت ہر محکمہ میں اصلاحات لیکر آئی ہے، جس کے ثمرات سے قوم مستفید ہو رہی ہے۔