کورونا سے صحتیاب ہونے میں کچھ وقت لگے گا، مریم نواز

لاہور: عالمی وبا کورونا کا شکار پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ بخار، کھانسی اور فلو اب بھی ہے، انہیں صحتیاب ہونے میں ابھی کچھ وقت لگے گا سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے مزید کہا کہ وہ پُرامید ہیں کہ ان شاء اللہ سب جلد بہتر ہوجائے گا، کیونکہ اس میں وقت لگتا ہے۔مریم نواز نے اپنی طبیعت سے متعلق بیان رضا بٹ نامی سوشل میڈیا صارف کے ٹوئٹ کے جواب میں دیا، رضا بٹ نے اپنے ٹوئٹ میں مریم نواز کو ٹیگ کرتے ہوئے ان سے طبیعت کے حوالے سے پوچھا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے