ادارے کو ترقی سے ہمکنار کرنے اور مستقبل کے تعلیمی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے پالیسی ساز اداروں کے انعقاد اور فیصلوں پر عمل درآمد کرنا ضروری ہے،پرووائس چانسلر ڈاکٹر سعود تاج

کوئٹہ(گرین گوادر نیوز)جامعہ بلوچستان کے بورڈ آف ایڈوانس اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کا 155واں اجلاس زیر صدارت پرووائس چانسلر ڈاکٹر سعود تاج منعقد ہوا۔ جس میں ڈین فیکلٹیزڈاکٹر انور پانیزئی، ڈاکٹر ملک طارق، ڈاکٹر محمد عالم مینگل، ڈاکٹر غلام رسول، ڈاکٹر صوبیہ رمضان، ڈاکٹر سعیدہ مینگل، ڈاکٹر نائید حق، ڈاکٹر ظہور احمد بازئی، ڈاکٹر جان وش کریم، رجسٹرار گل محمد کاکڑسمیت بورڈکے دیگر اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں تعلیمی اجھنڈا رکھا گیا۔ جس میں اعلیٰ تعلیم، تحقیق کے فروغ، ایم فل، پی ایچ ڈی ڈگری پروگرامز، کارکردگی رپورٹ سمیت ایک پی ایچ ڈی اور 23ایم فل ڈگری کے لئے اسکالرز کو منتخب کیا گیااور مختلف فیصلے کئے گئے۔ اجلاس سے پرووائس چانسلر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کو ترقی سے ہمکنار کرنے اور مستقبل کے تعلیمی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے پالیسی ساز اداروں کے انعقاد اور فیصلوں پر عمل درآمد کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکالرزکو تحقیقی سرگرمیوں کے مواقع سمیت کارآمد تحقیق اور موضوعات کو منتخب کرنے کی جانب راغب کرنااہمیت کا حامل ہے۔ اور جامعہ بلوچستان اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے طلبہ و اسکالرز کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع مہیا کرنے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ کیونکہ کسی بھی معاشرے میں تعلیمی اداروں کا اہم اور زمہ دارانہ کردار ہوتا ہے جو زندگی کے ہر شعبہ میں اپنے تعاون و رہنمائی کو بروء کار لاتی ہے اور بہتر سمت کا تعین کرتی ہے۔ آخر میں انہوں نے تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے