بلوچستان کے گرین بیلٹ ڈویژن نصیر آباد کے نحری نظام کو تباہ کردیا گیا ہے میر محمد صادق عمرانی
کوئٹہ(گرین گوادر نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کے گرین بیلٹ ڈویژن نصیر آباد کے نحری نظام کو تباہ کردیا گیا ہے کسان زمیندار پانی کی کمی کے باعث پریشانی کا شکار ہیں ایری کیشن کی ملی بھگت سے پانی کو چوری کیا جارہا ہے میر محمد صادق عمرانی کا کہنا ہے کہ ہم ایف سی بلوچستان و ڈی آئی جی نصیر آباد سے گزارش کرتے ہیں کہ جلد از جلد پانی کی کمی کا نوٹس لیکر غریب کسانوں کو رلیف فراہم کیا جائے ایک تو مہنگائی بیروزگاری نے عوام کا جینا حرام کردیا ہے غریب کسانوں نے قرضے اٹھا کر اپنے زمینوں کو آباد کرنے کے لئے ساری کا بیچ بوائے لیکن پانی کی عدم دستیابی پر وہ بیچ ناپید ہوکر گلڑ سڑھ کر ختم ہوگئے ہیں لوگوں کو پینے کے لئے پانی دستیاب نہیں ہے۔