سرحدی تجارت سے وابستہ لوگوں کا روزگار بند کرکے ہزاروں خاندانوں کو فاقہ کشی پر مجبور کیا جارہا ہے،حاجی محمدہاشم نوتیزئی

دالبندین(گرین گوادر نیوز)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن اور ایم این اے حاجی محمدہاشم نوتیزئی نے پاک ایران سرحد کی بندش سے پیدا شدہ صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرحدی تجارت سے وابستہ لوگوں کا روزگار بند کرکے ہزاروں خاندانوں کو فاقہ کشی پر مجبور کیا جارہا ہے. اپنے جاری کردہ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ایرانی تیل کے کاروبار سے بلوچستان بھر میں لاکھوں افراد وابستہ ہیں جن کے پیچھے ان کے خاندان کو چولہا جلتا ہے. انہوں نے کہا کہ انتہائی مشکل حالات اور خطرات کے حامل یہ کام لوگ اپنی مرضی نہیں بلکہ مجبوری سے کرتے ہیں. انہوں نے کہا کہ سرحد بند کرنے سے پہلے لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں وگرنہ بیروزگاری کئی مسائل کو جنم دے گی. انہوں نے ماشکیل اور دالبندین تیل کمیٹی تنازعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ علاقائی اور قبائلی بنیاد پر تعصب ناقابل قبول ہے بلوچستان پر یہاں کے ہر سپوت کا حق بنتا ہے. ان کا کہنا تھا کہ ایک مافیا مخصوص ایجنڈے کے تحت ایرانی تیل کی کاروبار پر قابض ہونا چاہتا ہے جس کے لیے نفرت کی فضاء بنائی جارہی ہے لہذا باشعور عوام ایسے عناصر کی بہکاوے میں نہ آئیں. انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کا موقف واضح ہے ہم نے اسمبلی سمیت ہر فورم پر بلوچستان کے سیاسی معاشی اور انسانی حقوق کا دفاع کیا اور آئندہ بھی کرتے ہیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے