جہانگیر ترین گروپ کے ایم پی اے نذیر چوہان جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

لاہور: عدالت نے مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کے ساتھ تنازعے میں گرفتار جہانگیر ترین گروپ کے ایم پی اے نذیر چوہان کو جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا ہے جب کہ ’ترین گروپ‘‘ نے گرفتاری پر حکومت کے خلاف شدید ردعمل دینے کا فیصلہ کر لیا۔
ایف آئی اے نے جہانگیر ترین گروپ کے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کو لاہور کی ضلع کچہری عدالت میں پیش کیا۔ فریقین کا موقف سننے کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ نے نذیر چوہان کا 2 دن کاجسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
تحریک انصاف کے ’’ترین گروپ‘‘ نے اپنے ساتھی ایم پی اے نذیر چوہان کی گرفتاری پر حکومت کے خلاف شدید ردعمل دینے کا فیصلہ کر لیا ہے کیونکہ ترین گروپ کا خیال ہے نذیر چوہان کی گرفتاری کے بعد حکومت ہمارے مزید ساتھیوں کے خلاف کارروائی کر سکتی ہے۔ اس سلسلے میں قومی اور صوبائی اسمبلی میں بھی شدید سخت رویہ اختیار کیا جائے گا۔ جہانگیر ترین گزشتہ چند روز سے کراچی میں ہیں جس دوران نذیر چوہان کی گرفتاری ہوئی کراچی سے جہانگیر ترین کی واپسی کے بعد ترین گروپ کے اجلاس میں مشاورت کے بعد لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے