مکران ڈویژن کے عوام کو ایک متعصب عوام دشمن ایس ای نے عذاب میں ڈالا ہے، میر رحمت صالح بلوچ

تربت : نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر سابق صوبائی وزیر میر رحمت صالح بلوچ نے مکران میں دانستہ بجلی بحران پیداکرنے اور عوام کے خلاف انتقامی کاروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پورے مکران ڈویژن کے عوام کو ایک متعصب عوام دشمن ایس ای نے عذاب میں ڈالا ہے، ہرجگہ ان کے خلاف عوام میں نفرت اورغصہ پایا جاتاہے اوراسی غصہ کااظہار کل آبسر کے عوام نے ایک احتجاجی ریلی کے دوران کیا، مگر وہ اپنے رویہ کوبہتربنانے اور عوام دوست پالیسیاں اپنانے کے بجائے گاڑی پرحملہ کوجواز بناکر معزز سیاسی کارکنان کو انتقام گیری کانشانہ بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے اس لئے ہم انہیں خبردارکرتے ہیں کہ وہ بلیک میلنگ، عوام کوہراساں وپریشان کرنے سے بازآجائیں کیونکہ ان کی گاڑی پر حملہ ہجوم نے کیاہے اورجن سیاسی کارکنوں کے خلاف وہ انتقامی کاروائی کا سوچ رہے ہیں وہ گاڑی کی توڑ پھوڑ کے وقت ڈی سی کیچ کے دفترمیں اس کے ساتھ مذاکرات کررہے تھے، نیشنل پارٹی کے ساتھی سیٹھ حاجی یاسین، اقبال بلوچ اور ودیگرجماعتوں کے کارکنان معزز، شریف النفس اورپرامن سیاسی کارکن ہیں وہ احتجاج ریکارڈ کرنے کیلئے عوام کے ساتھ تھے، اپنے جائز حق کیلئے احتجاج کی پاداش میں انہیں نشانہ بنانہ کر مکران میں سیاسی کارکنوں کیلئے راہیں مسدود کرنے کی سازش کی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ کیچ،پنجگور، گوادر سمیت پورے ڈویڑن میں گزشتہ ایک مہینہ سے بجلی کابحران پیداکردیا گیاہے، عوام کی صبر، برداشت اورہمت اب جواب دے گئی ہے، کرونالاک ڈاؤن، کاروبار بند،بارڈر بند،بجلی بند، عوام کے پاس احتجاج کے سواکون سا راستہ بچاہے، انہوں نے کہاکہ ایس ای کیسکو اپنی ذاتی انا کی تسکین کی خاطر پرامن سیاسی کارکنان کو انتقام گیری کانشانہ بنانے اوربلیک میلنگ سے بازآجائے سیاسی کارکنان کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گیانہوں نے کہاکہ اگر سیاسی کارکنان کے خلاف کسی مقدمہ کا اندراج ہوا اورانہیں انتقام کانشانہ بنایا گیا تو احتجاج میں وسعت لائی جائے گی اورپورے صوبہ میں احتجاج کیاجائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے