حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ریڈ یو اور ٹیلیو یژن کو بلا تاخیر مطلوبہ وسائل فراہم کر کے انہیں انکی پرانی پو زیشن پر بحال کیا جائے،براہوئی اکیڈ می (رجسٹرڈ)

کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) بر اہوئی اکیڈ می (رجسٹرڈ) پا کستان کوئٹہ نے ریڈ یو اور ٹیلیو یژن کو موجود حکومت کی طرف سے انتہائی کمزور اور محدود کر نے کی حکومتی کو ششوں پر گہری تشویش اور افسر دگی کا اظہار کر تے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان اداروں کو بلا تاخیر مطلوبہ وسائل فراہم کر کے انہیں انکی پرانی پو زیشن پر بحال کیا جائے انہوں نے کہاکہ بلو چستان ایک کثیر اللسانی اور متنو ع ثقافت کا حامل صوبہ ہے جس کی آبادی کا 75فیصدریہا توں میں رہتا ہے جہاں زبا نیں اپنی اصلی حالت اور ادب کے سا تھ موجود ہیں اگر ریڈیو پاکستان نہ ہو تا تو یہ زبانیں کب کی ختم ہو چکی ہو تیں اور انکا ادب کبھی بھی محفوظ نہیں ہوتا بلو چستان جیسا صوبہ جہاں خواند گی کا تنا سب انتہا ئی کم اور تفریح کے ذرائع بہت ہی محدود ہیں اور حالات میں ریڈیو اور ٹیلیو یژن ہے یہ سا ری ضر ورتیں پو ری کر تے ہیں انہوں نے کہاکہ ان حالات مین ریڈ یو پا کستان کے کر دار کو ختم کر کے اس کے اثاثوں پر قبضہ کر نے کی کوشش ایک انتہائی غیر دانشمندانہ اور ملک دشمنی پر مبنی عمل ہے جس پر محب وطن لو گ اور اہل علم و دانش کو شدید مایو سی ہو ئی اور ہم ریڈیو پا کستان کے مجاز آفیسران اور موجود ہ حکومت سے مطالبہ کر تے ہیں کہ وہ ان اداروں کو مضبوط کر کے انہیں فور اً بحال کریں تاکہ ریڈیو پا کستان کے ملازمین کے سا تھ سا تھ اہل علم و دانش کی بے چینی دورہو سکے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے