پچھلے ڈیڑھ سالوں سے ایک خاتون مجھے ہراساں کررہی ہیں ٗ عثمان مختار

پاکستانی نامور اداکارعثمان مختار نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر طویل پوسٹ شئیر کرتے ہوئے اداکار نے لکھا کہ پچھلے ڈیڑھ سالوں سے ایک خاتون انہیں ڈرا دھمکا رہی ہیں، ان کے گھر والوں اور دوستوں کو بھی اس ہراسانی کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے اور ان سے متعلق تکلیف دہ تبصرے کیے گئے ہیں۔

عثمان مختار نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ انہوں نے اس کے متعلق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں شکایت بھی درج کرا رکھی ہے، لیکن ڈیڑھ سال کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی کچھ کیا نہیں جا سکا، جس سے ان کی ذہنی حالت پر بہت برا اثر پڑا ہے۔
عثمان مختار نے اپنی پوسٹ میں اپنی خاموشی توڑ دی، کئی سالوں سے ایک خاتون کی وجہ سے مسلسل ہراسانی اور بلیک میلنگ کی کہانی مداحوں کے ساتھ شئیر کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے