وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے مکران ڈویژن میں بجلی کی عدم دستیابی پر وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ دیا ،وزیراعلیٰ جام کمال خان
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے مکران ڈویژن میں بجلی کی عدم دستیابی پر وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ دیا،ایرانی حکام سے بجلی کی فراہمی مسئلہ اٹھانے اور مکران ڈویژن کو نیشنل گرڈ سے منسلک کرنے کے لئے طریقہ کار بنانے کا مطالبہ، بدھ کو وزیراعلیٰ جام کمال خان نے وزیراعظم عمران خان کے نام لکھے گئے خط میں انکی توجہ مکران ڈویژن میں جاری بجلی کے بحران کی جانب مبذول کرواتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع کیچ، گوادر، پنجگور میں 14لاکھ سے زائد آبادی بستی ہے علاقے میں کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی ایران سے آنے والی 100میگا واٹ بجلی کو 132کے وی کی ٹرانسمشن لائن کے ذریعے بجلی فراہم کرتی ہے انہوں نے کہا کہ فراہم کی جانے والی بجلی منسلک علاقوں کے لئے کافی ہے تاہم اب تینوں اضلاع میں 6فیصد سالانہ کی بنیاد پر بجلی کی طلب میں اضافہ ہورہا ہے اور ڈویژن کی ضروریات پور ی کرنے کے لئے 150میگا واٹ بجلی درکار ہے انہوں نے کہا کہ نامعلوم وجوہات کی بناء پر رواں سال گرمیوں میں ایران کی جانب سے بجلی کی فراہمی کئی دنوں تک معطل رہتی ہے اور صرف 10میگا واٹ بجلی یومیہ فراہم کی جارہی ہے جس کی وجہ سے 50ڈگری سینٹی گریڈ کی شدید گرمی میں مکران ڈویژن میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے وزیراعلیٰ نے یکہا کہ بجلی کی عدم کی وجہ سے ڈویژن میں ترقیاتی کام بلخصوص سی پیک کے منصوبے بری طرح متاثر ہوررہے ہیں جو کہ ترقیاتی سرگرمیوں کے لئے نیک شگون نہیں ہے انہوں نے وزیراعظم سے سفارش کی کہ وزارت توانائی پاور ڈویژن ایرانی حکام کے ساتھ بجلی کا مسئلہ اٹھائے اور ساتھ ہی صوبے کے اہم خطے کو نیشنل گرڈ سے منسلک کرنے کے لئے بھی طریقہ کار تیار کیا جائے تاکہ مکران ڈویژن کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جاسکے دریں اثناء وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خا ن نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ بلوچستا ن میں توانائی کا مسئلہ سنگین ہے اسے وزیراعظم کے ساتھ اٹھایا ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے وفاقی کابینہ میں بھی اس مسئلہ کو اٹھایا ہے ہم چاہتے ہیں کہ مقامی لوگ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں مکران کی بجلی بیرون ملک سے آرہی ہے یہ مسئلہ سنگین ہے۔