ڈھاڈر کے قریب لنڈی کھوسہ کراس پر کار کی ٹکر سے دو افراد جاں بحق ایک شدید زخمی
بولان: ڈھاڈر کے قریب لنڈی کھوسہ کراس پر کار کی ٹکر سے دو افراد جاں بحق ایک شدید زخمی ڈھاڈر قومی شاہراہ سبی کے قریب لنڈی کراس پرٹوڈی کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار تین افراد شدید زخمی،زخمیو ں کوتشویشناک حالت میں ایدھی ایمبولنس کے ذریعے سول ہسپتال سبی منتقل کیا گیا جہاں حاجی سیفل ولد احمد زخمی کی تاب نہ لاتے جان کی بازی ہار گئے زخمیوں کو مذید علاج کیلئے کوئیٹہ منتقل کیاجارہاتھا کہ راستے میں مچھ بولان کے مقام پر شدید زخمیوں میں انکا دوسرا ساتھی محمد انور ولدمحمد پناہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے جبکہ حاجی علم خان ولد حاجی سیفل کو شدید زخمی حالت میں کوئیٹہ منتقل کردیا گیا جاں بحق اور زخمی شخص کا تعلق ضلع کچھی کے علاقے لنڈی کھوسہ سے ہے۔