لیہ میں تیز رفتار بس الٹنے سے 7 مسافر جاں بحق
لیہ : لیہ جمن شاہ شہر میں تیز رفتار بس الٹنے سے 7 مسافر جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
لیہ کے علاقے جمن شاہ میں تیز رفتار بس الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 7 افراد موقع پر جاں بحق جب کہ 5 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں 6 مرد اور ایک خاتون شامل ہے۔