افغانستان میں طالبان کا خوف 34 میں سے 31 صوبوں میں رات کا کرفیو نافذ
کابل: افغانستان میں طالبان کی تیزی سے پیش قدمی کو روکنے کے لیے افغانستان میں رات کا کرفیو نافذ کر دیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان وزارت داخلہ کے نائب ترجمان احمد ضیا ضیا کے مطابق کرفیو مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے سے صبح 4 بجے کے درمیان نافذ رہے گا۔
انہوں نے بتایا کہ ملک کے34 میں سے 31 صوبوں میں رات کا کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی فوجیوں کے انخلا کے اعلان کے بعد طالبان نے کئی اہم علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے اور کئی صوبائی دارالحکومتوں کا محاصرہ کر رکھا ہے۔