کوئٹہ شہر کی ترقی کے نئے باب کا آغاز ہوا ہے ، لیا قت شا ہوانی

کوئٹہ : ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے صوبے کی ترقی و عوامی سہولیات کی فراہمی کا تہیہ کر رکھا ہے اس سلسلے  میں صوبے کے طول و عرض میں   ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے حکومت نے اس ضمن میں طویل المدت اور قلیل المدت منصوبوں کی درجہ بندی کر رکھی ہے اور کوشش ہے کہ عوام ان سے جلد از جلد مستفید ہو سکیں انہوں نے کہا کہ سبزل روڈ  کے توسیعی منصوبے سے کوئٹہ شہر کی ترقی کے نئے باب کا آغاز ہوا ہے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر کی خوبصورتی کی بحالی اور لوگوں کو شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے ترقیاتی عمل جاری ہے اور انشاء اللہ جلد ہی  عوام کوئٹہ شہر کی حالت میں مثبت تبدیلی دیکھیں   گے  انہوں نے کہا کہ ماضی میں صوبے کے دیگر حصوں کی طرح کوئٹہ شہر پر بھی توجہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے صوبائی دارالحکومت گو ناگوں مسائل کا شکار ہے انہوں نے کہا  کہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی ترجیحات میں کوئٹہ شہر کے لوگوں کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل  ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت تمام حلقوں   میں یکساں بنیادوں پر ترقیاتی و عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر عمل پیرا ہے ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں صوبائی حکومت کا مقصد جامع حکمت عملی کے تحت ایک مؤثر میکینزم مرتب کرتے ہوئے گڈ گورننس کا قیام ہے تاکہ صوبہ درست سمت کی جانب گامزن ہو کرتیزی سے ترقی کی منازل طے کر سکے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر سمیت صوبہ بھر میں عوامی مفاد و مجموعی ترقی  کے بیشمار منصوبے  تکمیل کے آخری مراحل میں   ہیں جن کے مکمل ہونے سے صوبے بھر میں مثبت و واضح تبدیلیاں دیکھی جاسکیں گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے