کشمیرالیکشن چوری ہوا تو نتائج نہیں مانیں گے، مریم نواز
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے اعلان کیا ہے کہ الیکشن چوری ہوا تو نتائج نہیں مانیں گے اور کشمیریوں کو شاہراہ دستور پہنچنے کی کال دیں گے۔
آزاد کشمیر کے علاقے حویلی میں انتخابی جلسے سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ عمران خان سے پوچھنا چاہتی ہیں سردار تنویر الیاس کے ہاتھوں کتنے روپے میں بکے نئی نویلی اے ٹی ایم اے سے کشمیریوں کا ووٹ کتنے میں خریدا انہوں نے کہا کہ عمران خان اسلام آباد سے اسمگل کرکے نئی نویلی اے ٹی ایم تنویر الیاس کو آزاد کشمیر اُٹھا لائے، سردار تنویر نے سرکاری افسر کو ایک ارب روپے رشوت دی تو سوچیں عمران خان کو کیا دیا ہوگا مریم نواز نے اعلان کیا کہ الیکشن چوری ہوا تو نتائج نہیں مانیں گے اور کشمیریوں کو شاہراہ دستور پہنچنے کی کال دیں گے۔
ان کا کہنا تھاکہ سرکاری خرچ کے باوجود ناکام جلسیاں کرنے پر امیدوار بھی بول اٹھے ہیں کہ عمران واپس پاکستان جاؤ، ہمارے حلقے میں نہ آنا، چار ووٹ بھی نہیں ملیں گے لیگی نائب صدر کا کہنا تھاکہ عمران خان نے اپنی کرسی کی خاطر عوام کے ووٹ کی قربانی دی، نواز شریف نے 22 کروڑ عوام کے حق حکمرانی کی خاطر اپنی حکومت اور کرسی کی قربانی دی مریم نواز نے افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا اور داسو واقعے کو بھی وفاقی حکومت کی ناکامی قرار دے دیا۔