پٹرولیم مصنوعات، یوٹیلٹی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ حکمرانوں کی عوام دشمنی کے سواکچھ نہیں، مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ (گرین گوادرنیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاہے کہ عوام الناس عید قربان پر غرباء ومساکین کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کیا جائے حکومت عید الاضحی کے تینوں دن صوبہ بھر میں بجلی لوڈشیڈنگ نہ کریں عید قربان کے آتے ہی حکومت وتاجرکا اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بدترین اضافہ کرنا زیادتی ہے۔حکومت خاموش تماشائی جبکہ ناجائز منافع خورزخیرہ اندوز عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔بڑے شہروں اضلاع میں صفائی پر خصوصی توجہ وآلائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے خصوصی انتظام کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے تین سالوں سے تبدیلی کے نام پر قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے۔ مہنگائی کا جن بے قابو ہوچکا ہے۔ عید قربان کے آتے ہی اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں۔ تین روز کے دوران ایل پی جی کی قیمت میں مسلسل 15روپے تک اضافہ ہوچکا ہے۔پٹرولیم مصنوعات،یوٹیلٹی اسٹور میں اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ حکمرانوں کی عوام دشمنی کے سواکچھ نہیں۔ عوام بد حال اور کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ المیہ یہ ہے کہ حکمرانوں نے بے حسی کی چادر اوڑھ رکھی ہے۔ صوبائی دارالحکومت میں بہترٹرانسپورٹ ہیں نہ پینے کا پانی عوام کو دستیاب،ترقیاتی کام ہورہے ہیں یہ منتخب نمائندے عوام کی پریشانی کو اپنی پریشانی سمجھ رہے ہیں۔کوئٹہ شہر میں عوام کو بہتر جدید ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے شہر میں سٹریٹ لائٹ نہ ہونے کی وجہ سے ڈکیتیوں میں اضافہ ہوا ہے سولر بلز لگا دیے مگر مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث متعلقہ انتظامیہ کی کارکردگی کھل کا سامنے آگئی ہے۔ عید قربان پر صفائی کے مناسب اور بروقت انتظامات کیے جائیں تاکہ لوگوں کو جگہ جگہ گندگی کے ڈھیروں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ضلعی انتظامیہ عید پر صفائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنائے۔ آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے