بھارت افغانستان کے امن میں مسلسل رکاوٹ ڈال رہا ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان حکومت کی جانب سے اپنے سفیر کو اچانک واپس بلالینے پر تشویش کا اظہار کیا ہےایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان کی جانب سے اپنا سفیر اچانک بلالینے پر تشویش ہوئی،افغانستان کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے، افغان سفیر یہاں رہیں اور تحقیقات میں تعاون کریں۔

وزیر خارجہ شاہ کا کہنا تھا کہ امن کے پارٹنر بننا چاہتے ہیں، بھارت افغانستان کے امن میں مسلسل رکاوٹ ڈال رہا ہےانہوں نے مزید کہا کہ افغانستان ایک طرف پاکستان پر الزام لگارہا ہے اور دوسری طرف تعاون مانگ رہا ہے،پاکستان نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ بھارت ایف اے ٹی ایف کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کررہا ہے خیال رہے کہ گزشتہ روز افغان حکومت نے پاکستان میں تعینات اپنے سفیر نجیب اللہ علی خیل سمیت سینئر سفارتی عملے کو واپس بلالیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے