نیلم ویلی تک ہر طرف نواز شریف کی گونج ہے، مریم نواز
اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اگر کوئی ووٹ چوری کرتا پکڑاجائے تو اسے کشمیر کے عوام مت چھوڑیں، مائنس کی باتیں کرنے والے دیکھ لیں نوازشریف آزاد کشمیر میں پلس ہورہے ہیں۔ تفصیلات کے مطا بق آزاد کشمیر کے علاقہ دھیر کوٹ میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن نہیں بلکہ انقلاب ہے، 25 جولائی کو ووٹ کوعزت دینے اور ووٹ پر پہرہ دینے کا وقت آگیا ہے، 25 جولائی کو عوام اپنی مٹی کا قرض اتارنے کیلئے نکلیں گے، اگر ووٹ چھیننے کی کوشش کی تو آزاد کشمیر والے تمہارا برا حال کردیں گے، سلیکٹڈ کل باغ کے سرکاری جلسے میں آئے تھے، انہوں نے باغ میں جلسہ صرف اس لئے رکھا کہ وہاں پر ان کے امیدوار کا دور دور تک تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ہے، وہ امیدوار صرف ایک اے ٹی ایم مشین ہے، اور عمران خان غربیوں کے پاس نہیں صرف پیسوں والوں کے پاس جاتے ہیں، عوام سے ووٹ مانگنے والا سلیکٹڈ عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہیلی کاپٹر میں پھونک کر آیا لیکن کروڑوں روپے سرکاری پیسہ خرچ کرکے بھی انہیں عوام نے مسترد کردیا، کراچی سیخیبرتک ہرجگہ آپ کوعوام نیمستردکردیا، ایسے جلسے کو جلسی بھی نہیں کہا جاسکتا، اگر عمران خان باغ میں جلسہ نہ کرتے تو ان کا بھرم رہ جاتا۔پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ دھیرکوٹ سے نیلم ویلی تک ہر طرف نواز شریف کی گونج ہے، آزاد کشمیر نے ن لیگ کا ساتھ دے کر تاریخ رقم کی، ہمارے رہنما کہتے ہیں کہ ہم نے بڑے جلسے دیکھے لیکن پہلی بار پانچ منزلہ جلسہ دیکھا ہے، مجھے خوشی ہے کہ نوازشریف کی قربانیاں رنگ لا رہی ہیں ضائع نہیں ہوئیں، مائنس کی باتیں کرنے والے دیکھ لیں کہ نواز شریف آزاد کشمیر میں روز بروز پلس پلس اور پلس ہورہے ہیں۔