عید الضحیٰ کے موقع پر ریلوے اسٹیشن کوئٹہ پر سکیورٹی ہائی الرٹ

کوئٹہ (گرین گوادرنیوز) عید الضحیٰ کے موقع پر ریلوے اسٹیشن کوئٹہ پر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ ریلوے پو لیس حکام کے مطابق آئی جی پو لیس ریلوے کی ہدایت پر اتوار کو ریلوے اسٹیشن کوئٹہ کی سیکور ٹی کو سخت کر دیا گیا ہے اسٹیشن پر داخل ہو نے والے تمام افراد کو جا مع تلا شی کے بعد اندر جا نے دیا جا رہا ہے اور ہر قسم کے مشکو ک سر گرمیوں پر نظر رکھی جا رہی ہے ریلوے اسٹیشن پر ایس پی ریلوے پو لیس وزیر علی، ڈی ایس پی ذوالفقار علی شاہ، انسپکٹر ضیاء الر حمن، سب انسپکٹر عبد المجید سمیت دیگر نے دورہ کیا اور رش،ٹکٹ لینے کے لئے لائن بنوانا سامان کی چیکنگ اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے ماسک کے بغیر اسٹیشن میں انٹری نہیں دینے اور کورونا ایس او پیز پر عملدرامد کو یقینی بنانے کی ہدا یت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے