بولان ، سیلابی ریلے نے علاقے میں بڑے پیمانے پر تباہی مچادی

بولان:بالاناڑی کے گوٹھ میر وا ہ کھوسہ،گوٹھ شہبازواور دیگر درجنوں دیہاتوں میں سیلابی ریلہ داخل،متاثرہ دیہاتوں کا زمینی رابطہ ملک بھر سے منقطع، علاقہ مکین بے یارومدد گار کھلے آسمان تلے امداد کی منتظر،سیلابی ریلے سے درجنوں کچے گھر منہدم ہوگئے ہیں مکین اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کرگئے متاثرین کوفی الفور امدادی راشن فراہم نہیں کیا گیا تو انسانی جانوں کا المیہ رونما ہوسکتا ہے عبد الحکیم کھوسہ اور دیگر کی دہائی رپورٹ کے مطابق حالیہ مون سون بارشوں کے بعد دریائے ناڑی سے گزرنے والے سیلابی ریلے نے بالاناڑی کے مختلف دیہات جن میں گوٹھ میر واہ کھوسہ،گوٹھ شہبازو سمیت دیگردرجنوں دیہاتوں میں داخل ہونے کے بعد تباہی مچادی ہے متاثرین علاقہ اپنی مدد آپ کے تحت اپنے گھروں کا بچا کچاسامان بے سرو سامانی کی عالم میں محفوظ مقامات پر پہنچادیا ہے مکین شدید گرمی،حبس میں بے یارومدد گار کھلے آسمان تلے حکومتی امدا د کے منتظر ہیں سیلابی ریلہ داخل ہونے کے بعد مذکورہ دیہاتوں کا زمینی رابطہ بھی ملک بھر سے منقطع ہوچکا ہے اطلاعات کے مطابق سیلابی ریلے نے علاقے میں بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے درجنوں کچے گھر اور اور چار دیواری سیلابی پانی کی وجہ سے منہدم ہوچکے ہیں جس سے متاثرین کے مال مویشی سمیت کھانے پینے اور دیگر ضرورت کا گھریلو ں سامان ریلے کی نذر ہوچکے ہیں دہیاتوں کے چاروں اطراف صرف پانی ہی پانی ہے آمدرفت کے سلسلے منقطع ہونے سے متاثرین کی مشکلات میں مذید اضافہ ہوا ہے سیلابی ریلے داخل ہونے کے بعد علاقے کا نقشہ ہی تبدیل ہو چکا ہے عوام بے سروسامانی اور انتہائی مشکل حالات میں مسیحا کے منتظر ہیں شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے متاثرین کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں گوٹھ میرواہ کھوسہ کے سماجی اور قبائلی رہنماء عبد الحکیم کھوسہ نے کہا ہے کہحالیہ سیلابی ریلے کے بعد متاثرین کا کوئی پرسان حال نہیں متاثرین اپنی بچوں کو بمشکل حالت میں محفوظ مقامات پر پہنچانے میں کامیاب ہوگئے ہیں علاقے میں سیلابی پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے سانپ اور بچھوں کے ڈسنے کا خطرہ بھی موجود ہے کیونکہ دہیاتی علاقہ اور سیلابی پانی کی وجہ سے اب زمین کے اندر چھپے سانپ بچھوبھی باہر نکلتے ہیں جن کے ڈسنے سے خدانخواستہ کوئی انسانی المیہ رونما نہ ہو کیونکہ امدادکی منتظر متاثرین اپنی قیمتی سامان اور اشیاء سیلابی پانی کی وجہ سے کھو چکے ہیں اور زمینی رابطہ بھی منقطع ہونے سے انکی مشکلات میں مذید اضافہ ہوا ہے متاثرین نے بالا حکام کا توجہ اسجانب مبذول کرواتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر بالاناڑی کے سیلاب متاثرین کی مدد کرکے ریلیف کا کام شروع کرکے کھانے پینے،ٹینٹ سمیت اشیاء ضرورت پہنچائی جائے تاکہ متاثرین کی دکھوں کا مداوا ہو سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے