چاغی ، نامعلوم مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر ملازمین کے تنخوائیں چھین کر فرار

چاغی (گرین گوادرنیوز) تحصیل چاگئے میں نامعلوم مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر ملازمین کے تنخوائیں چھین کر فرار ہوگئے لیویز ذرائع کے مطابق تحصیل چاگئے میں اسلامیہ اسکول کے قریب نامعلوم چوروں نے اسلحے کے زور پر بابو اسماعیل اور ماسٹر رحیم شاہ سے 10 ملازمین کے تنخوائیں پانچ لاکھ پچیس سو روپے چھین کر فرار ہوگئے چاغی انتظامیہ کو اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ کر چوروں کے تعاقب میں روانہ ہوگئے مزید تفتیش چاغی انتظامیہ کررہی ہے متاثرہ ملازمین نے ڈی سی چاغی آغا شیر زمان،اسسٹنٹ کمشنر چاغی محمد جاوید ڈومکی، تحصیلدار چاغی جاوید آحمد کرد سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد چوروں کو پکڑ کر رقوم برآمد کیا جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے