وڈھ، اغواشدہ کوچ مسافروں اور عملہ سمیت بازیاب
وڈھ (گرین گوادرنیوز) کوئٹہ سے کراچی جانیوالی مسافر کوچ کو وڈھ کے علاقہ دراکھالہ کے مقام سے نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کرلیا لیویز فورس نے کرروائی کرتے ہوئے کوچ کو مسافروں اور عملہ سمیت بازیاب کرلیا کوچ کے اغوا کے خلاف ٹرانسپوٹرز نے وڈھ کے مقام سے خ احتجاجا قومی شاہراہ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کردیا تفصیلات کے مطابق جمعرات کے درمیانی شب تحصیل وڈھ قومی شاہراہ سے کوئٹہ سے کراچی جانیوالی کوچ نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کرکے نامعلوم جگہ منتقل کررہے تھے کہ انتظامیہ کے بروقت کاروائی کا سن کر ملزمان نے کوچ کو گروک لنک روڈ پر چھوڑ کر فرار ہوگئے اسسٹنٹ کمشنر وڈھ رحمت مراد دشتی نے لیویز فووس کے جوانوں پر مشتمل ٹیمیں اغوا شدہ کوچ کے بازیابی کے لیے تشکیل دیکر موقع کی طرف روانہ ہوگئے لیویز فورس نے کاروائی کرتے ہوئے قومی شاہراہ ٹو نال گروک روڈ سے تحویل لیکر تفتیش شروع کردیا اسسٹنٹ کے مطابق کوچ میں سوار تمام لوگوں کو باحفاظت بازیاب کیا گیا ہے ملزمان نے رات کے تارکی کا فائدہ اٹھا کر فرارنے میں کامیاب ہوئے واقعہ کے ہرطرح کے پہلوں کا جائزہ لے رہے ہیں اور ملزمان دوسری طرف کوچ کے اغوا کے خلاف ٹرانسپورٹرز نے قومی شاہراہ کو وڈھ کے مقام سے ہر قسم کے ٹریفک کیلیے بند کردیا ہے اغوا شدہ کوچ کے عملہ سمیت بازیابی کے بعد ٹرانسپورٹرز نے مزاکرات کے بعد اپنا احتجاج ختم کردیا یاد رہے وڈھ کے مقام سے مسلح ڈاکوؤں کا راج ہے آئے روز مختلف وارداتوں میں ٹرانسپورٹر کو لوٹا جارہا ہے