مربوط طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھائے جائیں، ربابہ بلیدی

کوئٹہ:پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے بلوچستان کے سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں مربوط طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے، اپنے ایک تاکیدی مراسلہ میں پارلیمانی سیکرٹری صحت نے کہا کہ بلوچستان کے بعض علاقوں میں بارشوں اور سیلاب کے باعث صورتحال سنگین ہے متاثرہ علاقوں کے عوام کو سیلابی پانی و ماحولیاتی آلودگی کے باعث وبائی امراض سے بچانے اور علاج معالجے کے لئے غیر معمولی اقدامات کی ضرورت ہے اس ضمن میں متاثرہ علاقوں کے ضلعی افسران صحت ایسی قابل عمل حکمت عملی مرتب کریں جس سے طبی سروسز کی بلا تعطل فراہمی کا تسلسل جاری رہ سکے انہوں نے ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں اور ان کے نزدیکی ڈسٹرکٹ و تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتالوں میں سانپ کاٹے کی انجیکشن سمیت ضروری ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی مشکل کی صورت میں متعلقہ سیکرٹری صحت آفس کو آگاہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ بارشوں اور آفات سے متاثرہ علاقوں میں طبی عملے کی حاضری کو یقینی بنایا جائے اور تمام چھٹیاں منسوخ کرکے دستیاب اسٹاف کو مختلف اوقات کار میں 24 گھنٹے بلا تعطل ذمہ داریاں تفویض کی جائیں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے ضلعی افسران صحت اپنی اپنی پروگراس رپورٹ سے محکمہ کے افسران بالا کو روزآنہ کی بنیاد پر آگاہ کریں ایسے غیر معمولی حالات میں ہیلتھ سے وابستہ ہر شخص کو پوری تندہی اور محنت سے کام کرتے ہوئے درپیش چیلنجز سے نبرد آزما ہونا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے