اسپن بولدک پر کنٹرول سنبھالنے کے بعد فورسز الر ٹ کر دی گئی ہیں ، میر ضیا ء لا نگو

کوئٹہ (گرین گوادرنیوز) صوبائی وزیر داخلہ بلو چستان میر ضیا ء اللہ لا نگو نے کہا ہے کہ طالبان کا اسپن بولدک پر کنٹرول سنبھالنے کے بعد فورسز الر ٹ کر دی گئی ہیں ہم ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں ناراض بلوچ رہنماوں سے بات چیت پورے ملک کا مسئلہ ہے وزیراعظم کا نوابزدہ شازین بگٹی کو ٹاسک دینا اہم پیش رفت ہے حالیہ مون سون بارشوں نے 6اضلاع کو متاثر کیا ہے متاثرہ علاقوں میں سامان کی ترسیل کا کام جاری ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرا ت اپنے ایک بیان میں کہی انہوں نے کہاکہ افغانستان میں تبدیلی آرہی ہے جو انکا اندرونی معاملہ ہے طالبان کا اسپن بولدک پر کنٹرول سنبھالنے کے بعد ہماری فورسز الرٹ ہیں اضافی نفری چمن بارڈر پر بھجوا دی گئی ہے ہم ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں امید ہے ماضی کی طرح اب بھارت کے ذرئع افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو انہوں نے کہاکہ ناراض بلوچ رہنماوں سے بات چیت پورے ملک کا مسئلہ ہے وزیراعظم کا نوابزدہ شازین بگٹی کو ٹاسک دینا اہم پیش رفت ہے نوابزادہ شازین بگٹی سے صوبائی سطح پر کوئی ملاقات یامشاورت نہیں ہوئی صوبائی حکومت نوابزدہ شازین بگٹی کو مکمل معاونت فراہم کرے گی انہوں نے کہاکہ حالیہ مون سون بارشوں نے 6اضلاع کو متاثر کیا ہے تمام اضلاع کو 13کروڑ روپے کے فنڈر کا اجرا کر دیا گیا ہے و زیرداخلہ بلوچستان نے کہاکہ پی ڈی ایم اے کی ٹیم ہر قسم کے حالات سے نبرد آزما ہونے کے لئے تیار ہے متاثرہ علاقوں میں سامان کی ترسیل کا کام جاری ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے