امین گنڈ اپور کو زیب نہیں دیتا کہ وہ پیپلزپارٹی کی قیادت پر تنقید کریں، سر بلند خان جو گیزئی
کوئٹہ (گرین گوادرنیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکر ٹری اطلاعات سر دار سر بلند خان جو گیزئی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے سلیکٹڈاور نا اہل وزراء نے ملک میں سیا سی اخلا قیات کے دھجیاں بکھیر دیں ہیں وفا قی وزیر علی امین گنڈا پور وہ دن یاد کریں جب وہ پو لیس کی گا ڑی کے آگے آگے بو تلیں اٹھا کر بھاگ رہے تھے پیپلز پارٹی کی قیادت پر تنقید سے پہلے علی امین گنڈا پورا اپنا سیا سی قد کاٹ نانپ لیں۔یہ بات انہوں نے وفا قی وزیر وعلی امین گنڈا پور کے کشمیر میں پیپلز پارٹی کی قیادت سے متعلق بیان کے ردعمل میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی سیا سی و جمہو ری جما عت ہے اور ہم کبھی بھی کسی بھی دور میں سلیکٹ ہو کر نہیں آئے وفا قی وزراء شاید طا قت اور اقتدار کے نشے اس قدر چور ہیں کہ انہیں وہ وقت بھی یاد نہیں کہ جب وہ پولیس کی گاڑی کے آگے آگے بو تلیں اٹھا کر بھا گ رہے ہو تے تھے علی امین گنڈ اپور کو زیب نہیں دیتا کہ وہ پیپلزپارٹی کی قیادت پر تنقید کریں اور نہ ہی انکی اتنی حیثیت ہے کہ وہ شہید ذوالفقار علی بھٹو،بلا ول بھٹوکی ذات پر تنقید یا بات کر سکیں انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی وہ جما عت ہے کہ جس نے ملک کو تر قی کی راہوں پر گا مزن کیا ہے اور ہما ری قیادت کا کر دار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے علی امین گنڈا پور کو جو نو کری ملی ہے وہ اپنی نو کری کریں اپنی نو کری کے اختیار ات سے تجا وز کریں گے تو شاید انہیں اس نو کری سے بھی ہا تھ دھو نا پڑ سکتا ہے اور وہ دن دور نہیں جب علی امین گنڈا پور بے روز گار ہوں گے انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی قیادت پر آئند ہ اس قسم کی تنقید کی گئی تو علی امین گنڈاپور کو مزید حقائق سے بھی آگاہ کیا جائے گا جن کے آشکار ہو نے کے بعد وہ کسی کو منہ دھکانے کے لائق نہیں رہیں گے۔