عذیر بلوچ مزید 2 مقدمات میں بری

کراچی (گرین گوادرنیوز) کراچی جوڈیشل کمپلیکس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت نے 2 مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کو بری کر دیا۔

کراچی کی عدالت نے عذیر بلوچ کو عدم شواہد کی وجہ سے ان 2 مقدمات میں بری کیا ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت میں عذیر بلوچ و دیگر کے خلاف دو رینجرز اہلکاروں کے قتل کیس کی سماعت

کراچی پولیس کے مطابق لیاری گینگ وار کے سربراہ عذیر بلوچ پر پولیس مقابلے اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا الزام ہے۔
پولیس نے بتایا کہ عذیر بلوچ کے خلاف کراچی کے کلا کوٹ اور بغدادی تھانوں میں 2012ء میں مقدمے درج کیئے گئے تھےواضح رہے کہ ان مقدمات میں 3 ملزمان پہلے ہی بری ہو چکے ہیں،جبکہ عذیر بلوچ 68 مقدمات میں سے 17 میں بری ہو چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے