خیبر پختونخوا میں بس حادثہ، چینی کارکنوں سمیت 12 افراد جاں بحق

اسلام آباد: ترجمان وزیر خارجہ زاہد حفیظ نے کہا ہے کہ چینی کارکنوں کو لے جانی والی بس کو حادثے میں 12 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا کہ خیبر پختونخوا میں چینی کارکنوں کو لے جانے والی بس تکنیکی خرابی کے بعد کھائی میں گر گئی جس کے بعد گیس کی لیکج ہوئی اور وہی دھماکے کی وجہ بنا تاہم واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں 9 چینی باشندے اور 3 پاکستانی زندگی کی بازی ہار گئے۔ چینی کارکن پاکستانی عملے کے ہمراہ جاری منصوبے کے لیے کام پر جارہے تھے۔

ترجمان کے مطابق مقامی حکام حادثے میں زخمیوں کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں جبکہ وزارت خارجہ چینی سفارت خانے سے قریبی رابطے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین قریبی دوست اور آہنی بھائی ہیں۔ پاکستان چینی شہریوں، منصوبوں اور اداروں کی حفاظت کو اہمیت دیتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے