حکومت عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے، حاجی نورمحمد دمڑ

کوئٹہ :بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای/ واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا ہے کہ حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع کے عوام کو صحت سمیت تمام بنیادی سہولتیں انکی دہلز پرفراہم کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کررہا ہوں ضلع زیارت کواس رورل ہیلتھ سنٹرکے ٹراماسنٹر میں ایمبولنس سروس کی فراہمی سے ایمرجنسی کی صورت متعلقہ کے لوگ اپنے مریضوں کو ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال زیارت پہنچانے میں آسانی ہوگی صوبائی حکومت عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے ایم پی اے ہاسٹل کوئٹہ میں رورل ہیلتھ سنٹر کواس زیارت کے ٹراما سنٹر کیلئے اپنی جانب سے نئی ایمبولنس کی چابی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر زیارت ڈاکٹر محمد انور مندوخیل کے حوالے کرنے کے دوران منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پی پی ایچ آئی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر زیارت فرید احمد پانیزئی، بی اے پی زیارت، کواس کے عہدیداران و کارکنان بھی بڑی تعداد میں موجود تھے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد انور مندوخیل کو ٹراما سنٹر کواس کیلئے نئی ایمبولنس کی چابی حوالے کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ حلقے کے دور دراز علاقوں میں عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے جس پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ماضی میں محکمہ صحت سمیت تمام اداروں کو مفلوج کردیا گیا لیکن موجودہ حکومت کی کوششوں سے صوبائی درالحکومت سمیت صوبے کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال ودیگر مراکز صحت کو فعال بنانے کیلئے حکومت نے بھرپوراقدامات اٹھائے ہے صوبائی وزیر نے کہاکہ حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع میں محکمہ صحت کی فعالی اور عوام کو صحت کی بہترین طبی سہولیات اور ہسپتالوں اور مراکز صحت میں جدید طبی آلات کی فراہمی یقینی بنارہے ہیں اور محکمہ صحت کو جن مسائل ومشکلات کا سامنا ہے انہیں دور کیا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع زیارت و ہرنائی کے عوام کو تمام بنیادی سہولیات انکی دہلز پرفراہمی انکی اولین ترجیحی ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ صحت کے ضلعی آفیسران پر زور دیا کہ وہ ڈاکٹرز و دیگر سٹاف کو ڈیوٹی کا پابند بنانے اور عوام کو تمام تر طبی سہولیات محکمہ صحت کے مراکز صحت میں مفت مہاں کرے ڈاکٹرز ودیگر سٹاف کی کھڑی نگرانی کی جائے اور اس سلسلے میں فرائض میں غفلت برتنے والے ڈاکٹرز ودیگر عملے کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اور کسی سے بھی کوئی رعایت نہ برتی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے