بحرین، کورونا کے باعث مزید 16 ممالک کے شہریوں کا داخلہ بند
مسقط : بحرین نے کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے مزید 16 ممالک سے مسافروں کے داخلے پر پابندی لگادی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جن ممالک سے مسافروں کی آمد پر پابندی لگائی گئی ان میں تیونس، ایران، عراق، میکسیکو، فلپائن اور انڈونیشیا سمیت کئی ممالک شامل ہیں۔
بحرین کی جانب سے مئی میں بھارت، پاکستان، سری لنکا، بنگلا دیش، نیپال اور ویتنام پر پہلے ہی پابندی عائد کی جاچکی ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ اس پابندی سے بحرینی شہری اور اقامہ ہولڈرز مستثنیٰ ہوں گے اور بحرین کے شہریوں کو وطن پہنچنے پر 10 روزہ آئسولیشن میں رہنا ہوگا۔