اعجاز جکھرانی کی ضمانت منظور
کراچی (گرین گوادرنیوز) سپریم کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق میں مشیر جیل خانہ جات سندھ اعجاز جکھرانی کی ضمانت منظور کرلی۔
سپریم کورٹ نے اعجاز جکھرانی کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے نیب کو اعجاز جاکھرانی کو پیر تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔
جکھرانی کی درخواست ضمانت کی سماعت سپریم کورٹ کے جج جسٹس مقبول باقر کی سربراہی 2 رکنی بینچ نے کی۔نیب کراچی اور سکھر کی ٹیمیں بھی سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں موجود تھیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل مشیر جیل خانہ جات سندھ اعجاز جکھرانی کے جیکب آباد میں واقع گھر پر چھاپے کے دوران نیب ٹیم پر ہجوم نے حملہ کردیا تھا۔
اعجاز جکھرانی کے وارنٹ گرفتاری کے دوران نیب کی ٹیم نے جکھرانی کے گھر چھاپہ مارا تا، نیب ٹیم پر حملے سے اہلکار زخمی بھی ہوئے تھے۔
اہلکاروں پر حملے کے بعد نیب نے کہا تھا کہ ضلعی پولیس اور ایس ایس پی جیک آباد نے کوئی تعاون نہیں۔
نیب کے مطابق اعجاز جکھرانی کے خلاف سندھ ایجوکیشن ریفارمز پروگرام میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات جاری ہیں۔
خیال رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق نیب تحقیقات کے الزام میں مشیرِ جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی کو ضمانت دی رکھی ہے۔