گورنر بلوچستان سے وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات،باہمی امور پر تبادلہ خیال
کوئٹہ:گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا سے وزیر اعلیٰ جام کمال خان کی گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کی ملاقات میں صوبے بھر میں امن وامان کی مجموعی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیادونوں رہنماؤں نے عوامی فلاح و بہبود پر توجہ مرکوز رکھنے اور صوبہ کا مثبت امیج اجاگر کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا گیا۔