کوہلومیں بارشوں سے سیلابی صوتحال پیدا ہو نے کے باعث کئی گھر رابطہ سڑکیں بہہ گئیں

کوہلو (گرین گوادرنیوز) ضلع کوہلو میں گزشتہ شب سے جاری موسلادھار بارشوں نے تباہی مچا دی ہے ضلع کے تحصیل ماوند میں قومی شاہراہ کا سوناری نا لہ کے مقام پر پل بہہ جانے سے کوہلو کا کوئٹہ سمیت اندرونی بلوچستان اور سندھ سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے متعداد مسافر اور گاڑیاں پھنس گئی ہیں جبکہ منجھرا کے مقام پرسیلابی ریلہ کی زد میں آکر جادا خان بستی میں ایک درجن سے زائد گھر سیلابی ریلا میں بہہ گئے ہیں اس کے علاوہ ماوند،جیونی میں بجلی کے پول گرنے سے تحصیل کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے کوہلو کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں سے رابطہ سڑکیں بہہ گئے اورلوگوں مختلف جگہوں میں پھنس کر رہ گئے ہیں اس حوالے سے پی ڈی ایم اے اور صوبائی حکومت کی جانب سے امدادی سامان تاحال متاثرین تک نہیں پہنچ سکا ہے جس سے وہ ناصرف آسمان کھولے تلے رہنے پر مجبور ہوگئے ہیں بلکہ خوردنی سامان نہ پہنچنے کی وجہ سے غذائی قلت کا خدشہ بھی بڑھ گیا لیویز فورس کی ٹیمیں مختلف علاقوں میں پہنچ کر امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے