پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے، اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھجوادی۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرول کی قیمت میں ساڑھے 11 روپے تک فی لیٹر اضافےکی تجویز دی ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔
ہ اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں ڈیڑھ روپے اضافے کی سفارش کی ہے، لائٹ ڈیزل کی قیمت 1 روپے 40 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم کی مشاورت سے ہوگا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفیکشن وزارت خزانہ جاری کرے گی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل پر عملدرآمد 16 جولائی سے ہوگا۔