پاکستان کی ترقی خوشحالی میں صوبہ بلوچستان اہمیت رکھتا ہے، نوابزادہ گہرام بگٹی
سبی (گرین گوادرنیوز) وزیر اعلی بلوچستان کے مشیر بلدیات نوابزادہ میر گہرام خان بگٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی خوشحالی میں صوبہ بلوچستان اہمیت رکھتا ہے جمہوری وطن پارٹی کی عوام دوست پالیسیوں سے بلوچستان کی عوام کی ترقی خوشحالی یقینی ہے بلوچستان بھر کی عوام کو ریلیف دینے کے لئے جمہوری وطن پارٹی ہر فورم پر اپنی ذمے داریاں پوری کررہی ہے عوام کو ریلیف کی فراہمی میں قومی وصوبائی اسمبلیوں میں آواز بلند کررہے ہیں کارکناں جمہوری وطن پارٹی کو بلوچستان کے کونے کونے میں فعال بنائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمہوری وطن پارٹی کے سینئر رہنما سابق کونسلر خان ر بشیر خان باروزئی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق صوبائی جنرل سیکرٹری سمش کرد ندیم کاکڑ سمیت جمہوری وطن پارٹی کے کارکناں بھی موجود تھے قبل ازین سابق صوبائی نائب صدر و سینئر رہنما خان بشیر خان باروزئی نے صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ گہرام خان بگٹی کو سبی سمیت بلوچستان بھر میں جمہوری وطن پارٹی کی سیاسی جدوجہد کارکناں کے مسائل کے حوالے سے آگہی فراہم کی جبکہ موجودہ ملکی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا اس موقع پرمشیر بلدیات و جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی صدر بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نوابزادہ میر گہرام خان بگٹی نے کہا کہ جمہوری وطن پارٹی کی کارکردگی عوام دوست پالیسیاں کسی سے پوشیدہ نہیں ہم محب وطن شہری ہیں جو ملک وقوم کی ترقی خوشحالی میں صوبائی و قومی اسمبلی میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کررہے ہیں مرکزی وصوبائی قیادت عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے ہر فورم پر جدوجہد کرتے نظر آرہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے عوامی مسائل کے خاتمہ کیلئے جمہوری وطن پارٹی فعال کردار ادا کررہی ہے عوام کی خوشحالی علاقائی تعمیر وترقی عوام کے احسا س محرومی کا خاتمہ ہماری ترجیح میں شامل ہے پارٹی کے عوام دوست اقدامات کسی سے پوشیدہ نہیں پارٹی دن رات بلارنگ ونسل عوام کی خدمت اور عوامی مسائل کے خاتمہ کیلئے کوشاں ہے انہوں نے کارکناں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ جمہوری وطن پارٹی کا پیغام کونے کونے میں لے جائیں اور پارٹی کو فعال کرتے ہوئے عوامی مسئلہ مسائل کے حل کے لئے آواز بلند کریں مرکزی وصوبائی قیادت کارکناں کے مسائل کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کی مشکلات کا ازالہ کرے گی۔