قلات، گرد و نواح میں بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب، نظام زندگی درہم برہم
قلات:قلات شہر و گردونواح میں تیز ہواوں کے ساتھ موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ کروڑوں کی لاگت سے بننے والا سیوریج سسٹم ناکارہ، نکاسی آب کا درہم درہم برہم، گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگے گھروں میں پانی داخل، عوام کو شدد مشکلات، تفصیلات کے مطابق قلات میں موسلادھار بارش ہوئی۔ جگہ جگہ پانی کھڑا رہنے سے راستے بند ہوگئے۔ شاہی دربار روڈ،گوم، شیشہ ڈغار،سبزی منڈی پرانابابو محلہ، ہربوئی روڈ، شہید کلی رضوان، خاردان،کلی پندرانی، شادیزئی، غریب آباد، کنارہ رود، ہندو محلہ و بازار سمیت مغلزئی ون اور مغلزئی ٹو دیگر ایریاز میں پانی فھروں میں داخل ہوگیا گلیوں میں پانی کھڑارہنے سے بچے بوڑھے خواتین پھں س کر رہ گئیں۔ قلات کا سیوریج سسٹم مکمل طور پر ناکارہ، عوام ذلیل خوار ہوگئے۔ گھروں میں پانی داخل ہونے کے علاوہ کچی دیواریں گرگئیں جبکہ تیز بارش و ہواوں کے باعث درختوں کی شاخیں بھی ٹوٹ کر گئیں۔ عوامی حلقوں نے وزیراعلی بلوچستان صوبائی وزیرداخلہ پی ڈی ایم اے میرضیا اللہ لانگو ایم این اے آغا محمودشاہ ایم این اے بی بی روبینہ عرفان کریم سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے کہ قلات میں کروڑوں روپے کی سیوریج سسٹم مکمل طور پر ناکارہ ہے قلات میں نکاسی آب کیلئے کامیاب سیوریج سسٹم و نالیوں کی تعمیر کی جائے۔ محکمہ موسمیات کیمطابق قلات میں 35 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔