عمران خان کا دورہ ازبکستان، تیاریاں مکمل، جمعرات کوروانہ ہونگے
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان ازبکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر بروز جمعرات مورخہ 15 جولائی کو روانہ ہونگے۔وزیراعظم عمران خان کو دورہ کی دعوت ازبکستان کے صدر نے دی۔ وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ، کابینہ ممبران اور اعلیٰ سطح وفد ہوگا۔ پاکستانی تاجر برادری کا وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوگا۔ وزیراعظم ملاقاتوں میں دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کرینگے۔
ان ملاقاتوں میں تجارت، معاشی تعاون اور باہمی دلچسپی کی امور بھی زیر بحث آئینگے۔
اس کے علاوہ دو طرفہ تعاون کے مزید فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہونگے۔ وزیراعظم پاک ازبک تجارتی فورم سے بھی خطاب کرینگے۔