عمران خان نے 22 سالہ جدوجہد کو کرسی کی خاطر تباہ و برباد کر دیا، مریم نواز
راولاکوٹ (گرین گوادرنیوز) مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کو کٹھ پتلی وزیراعظم کے طور پر یاد رکھا جائے گا، لیڈر کرسی پر بیٹھنے نہیں، عوام کے دلوں میں بسنے کیلئے ہوتے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اب چاہے الیکشن چوری کرو یا ڈبے اٹھا کر بھاگ جاؤ، چاہے الیکشن کمیشن کا عملہ چوری کرلو، کشمیر اپنا فیصلہ سنا چکا، عمران خان کشمیر آنے کی زحمت نہ کریں، عمران خان نے کہا میرے علاوہ کوئی چوائس نہیں، آپ عوام کی نہیں سلیکٹرز کی چوائس ہو۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان 22 سال جدوجہد کے بعد سر اٹھانے کے قابل نہیں، ان کو کٹھ پتلی وزیراعظم کے طور پر یاد رکھا جائے گا، سلیکٹرز کے ایک اشارے پر لٹو کی طرح گھومتے ہو، عمران خان نے 22 سالہ جدوجہد کو کرسی کی خاطر تباہ و برباد کر دیا، لیڈر کرسی پر بیٹھنے نہیں، عوام کے دلوں میں بسنے کیلئے ہوتے ہیں، ضمنی الیکشن میں نواز شریف نے دن میں تارے دکھا دیئے۔