دالبندین کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش 2 افراد جاں بحق متعدد زخمی
دالبندین : دالبندین سمیت ضلع کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش دو افراد جاں بحق متعدد زخمی سینکروں کچی اور پکی دیواریں منہدم لاکھوں روپے زمینداروں کے شمسی پلیٹ زمین سے اکھاڑ کر لے گیا ذرائع کے مطابق دالبندین چاغی ودیگر علاقوں میں بروز بدھ طوفانی آندھی اور بارش نے تباہی مچا دیا ندی نالوں میں طغیانی متعدد کچی دیواریں منہدم پاک ایران شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے اسسٹنٹ کمشنر دالبندین محمد جاوید ڈومکی کے مطابق دالبندین میں دیوار گرنے سے دو افراد جان بحق ہوگئے جبکہ دیگر متعدد افراد معمولی زخمی بھی ہوئے ہیں جس میں خواتین بھی شامل ہے چاغی کے علاقے میں غلام نبی سنجرانی سمیت دیگر زمینداروں کے لاکھوں روپے مالیت کے شمسی پلیٹ طوفان نے اکھاڑ کر لیا گیا شہر بھر میں بجلی کی سپلائی معطل جاو ید ڈومکی کے مطابق اس وقت دالبندین اور مضافاتی علاقوں کا جائزہ لیا جارہے ہیں جن لوگوں کو بروقت امداد کی ضروت ہوا انھیں دی جارہی ہے لیویز فورس کو بھی الرٹ کردیا مزید نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں فیصل کالونی، ظہور کالونی، کلی خدارحیم ودیگر کالونیوں میں متعدد کچی اور پکی دیواریں،بجلی کے کھمبے درختوں کو اکھاڑ کر زمین بوس کردیا مجموعی طور پر ضلع بھر کے نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں