کشمیریوں کی مزاحمت کا جذبہ آج بھی زندہ ہے، عمران خان
اسلام آباد (گرین گوادرنیوز) وزیراعظم نے کہا ہے کہ یوم شہدائے کشمیر پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم 13 جولائی 1931 کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیںوزیراعظم عمران خان نے یوم شہدائے کشمیر کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 13 جولائی 1931 کو مہاراجہ ڈوگرا کے فوجیوں نے پر امن مظاہرین پر فائرنگ کی، بھارتی قبضے، ظلم و بربریت کیخلاف کشمیریوں کی جدوجہد مزاحمت و قربانیوں کی تاریخ بدل چکی ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف کشمیریوں کی مزاحمت کا جذبہ آج بھی زندہ ہے، کشمیری مرد اور خواتین بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔