شہید نوابزداہ سراج رئیسانی کی تیسری برسی نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

سبی (گرین گوادرنیوز) شہید نوابزداہ میر سراج خان رئیسانی کی تیسری برسی نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی، سبی میں قران خوانی اور نگر کی تقسیم،تیسری برسی صوبہ بھر کی طرح سبی میں بھی سادگی کے ساتھ منائی گئی ہے،تفصیلات کے مطابق بلوچستان بھر کی طرح سبی میں بھی شہید نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی کی تیسری برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی ہے اس موقع پر شہید میر سرسراج خان رئیسانی کی ایصال روح کی ثواب کے لئے قرآن خوانی کی گئی ہے اور غرباء میں لنگر تقسیم کیا گیا ہے برسی کی تقریب سے سردار شاہ جہاں چاچڑ، ڈاکٹر عبدالغفور چاچڑ،سردار زادہ ابراہیم خان باروزئی،ملک قائم خان دہپال،سردار شادی خان لودھانی نے خطاب کیا اس موقع پر ملک محمد اقبال چاچڑ،ملک بلوچ خان بنگلزئی،ملک اسد خان سیلاچی،درانی خان،ظفراللہ چاچڑ،قادر بخش لونی،عبدالجبار ابڑو اور دیگر موجود تھے برسی کے تقریب سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سولجر پاکستان نوابزادہ میر سراج خان نے اس دھرتی ماں کی حفاظت کے اپنے سینکڑوں ساتھیوں کے ساتھ جانوں کی قربانی دی ہے انہوں نے کہا کہ آج شہید میر سراج خان رئیسانی جسمانی طور پر ہم سے جدا ضرور ہو گئے نہیں لیکن روحانی طور پر وہ ہمارے ساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی تاریخ رئیسانی خاندان کی قربانیوں سے بھری پڑی ہیں انہوں نے کہا کہ آج اگر بلوچستان میں امن قائم ہے تو یہ شہید نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی،شہید نوابزادہ میر احقمل خان رئیسانی اور ان کے سینکڑوں شہیدا ساتھیوں کی قربانی کا نتیجہ ہے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے قائد نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی اور کمانڈر میرفرید رئیسانی کی قیادت میں شہید نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی،شہیدنوابزادہ میر احقمل خان رئیسانی کے مشن کو پورا کریں گے انہوں نے کہا کہ اس ملک کی سلامتی اور دفاع کے لئے کسی بھی قربانی سے دریع نہیں کریں گے اور پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں تقریب کے اختتام پر شہداء مستونگ کے ایصال روح کے ثواپ کے لئے لنگر کی تقسیم،قرآن خوانی اور دعا مغفرت کی گئی ہے اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظام کئے گئے تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے