شہباز اور حمزہ کو گرفتاری سے روک دیا گیا، فیصلہ جاری

لاہور:مسلم لیگ نون کے صدر، قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی ایف آئی اے کے مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی گزشتہ سماعت کا فیصلہ جاری کر دیا گیا۔

لاہور کی عدالت کے ڈیوٹی جج سید علی عباس نے ایف آئی اے کو شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو 2 اگست تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔جاری کیئے گئے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تفتیشی افسر کے مطابق شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے تفتیش جوائن کر لی ہے، تفتیشی افسر کے مطابق دونوں ملزمان کے خلاف تحقیقات ابھی مکمل نہیں ہوئی ہیں۔

عدالت کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا ہیکہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے تحریری جواب ایف آئی اے میں جمع کرا دیا ہے۔فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے وکیل نے انصاف کی بنیاد پر مبنی تحقیقات کرنے کی استدعا کی ہے۔

لاہور کی عدالت کے فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تفتیشی افسر کو ہدایت کی جاتی ہے کہ آئندہ سماعت تک مقدمے کی تفتیش مکمل کریں۔عدالت نے فریقین کے وکلاء کو ضمانت پر دلائل دینے کے لیے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے