حکومت کو عوامی مسائل سے کوئی سرو کار نہیں، سردار سربلند جوگیزئی

کوئٹہ (گرین گوادرنیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی سے پارٹی کے صوبائی نائب صدر شیخ بلال مندوخیل،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ملک زیشان حسین،میڈیا کوآرڈینیٹر حیات خان اچکزئی،صوبائی رہنما میر نصیب اللہ شاہوانی،کوئٹہ ڈویژن کے سیکرٹری اطلاعات صوبدار جتک،پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے صدر میر ثناء اللہ جتک،جنرل سیکرٹری عین الدین کاکڑ، سینئر نائب صدر امیر ناصر،سپورٹس ونگ کے صدر شہزادہ کاکڑ،میر امتیاز جتک،حنیف خان کاکڑ ودیگر نے ملاقات کی، ملاقات میں پارٹی کے تنظیمی امور اور پارٹی کو صوبے بھر میں فعال و منظم کرنے پر تفصیلی بات چیت کی گئی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بلوچستان میں عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے لئے حقیقی جدوجہد کی ہے ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی 2018کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کا مینڈیٹ چرایا گیا اور یہاں بھی سلیکٹڈ حکمرانوں کو مسلط کیا گیا انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کو عوامی مسائل سے کوئی سرو کار نہیں ہے عوام اور ملک اس وقت بد ترین بحرانوں کا شکار ہیں لیکن حکومت سب اچھا ہے کا راگ الاپ رہی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی عوام نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کی قیادت اور فلسفے کاساتھ دیا ہے پیپلز پارٹی ہی وہ جماعت ہے جس نے بلوچستان کے دکھوں کامداوا کرنے کی خاطر آغاز حقوق بلوچستان پیکج شروع کیا جس سے آج بھی ہزاروں لوگ مستفید ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی محرومیوں کے خاتمے کا واحد حل پیپلز پارٹی کے پاس ہے پارٹی کے عہدیدار اور کارکن آئندہ عام انتخابات کی بھر پور انداز میں تیاریاں کریں اور پارٹی کے پیغام کو گھر گھر عام کریں آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہوگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے