حکومت سنگل ڈوز ویکسین منگوا رہی ہے تاکہ عوام کو ویکسینیشن میں آسانی ہو، بشریٰ رند

کوئٹہ (گرین گوادرنیوز) پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بشریٰ رند نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے کنٹرول اور عوام کی سہولت کی خاطر صوبائی حکومت سنگل ڈوز ویکسین بھی منگوا رہی ہے تاکہ عوام کو ویکسینیشن میں آسانی ہو،جن لوگوں نے ویکسین کی پہلی ڈوز لگوائی ہے وہ دوسری ڈوز ضرور لگوائیں کیونکہ کورونا وائرس نے اب بھی دنیا میں اپنے پنجے گاڑے ہوئے ہیں ہر دو چار ماہ بعد مختلف ویرئینٹ کی شکل میں یہ وبا پاکستان پر بھی اپنے اثرات دکھاتی ہے جس سے حکومت کو معاشی، تعلیمی، تفریحی سمیت تمام سر گرمیاں معطل کرنا پڑتی ہیں انہوں نے کہا کہ عوام، طلبائاور تاجر کورونا وائرس کی تیسری لہر کے اثرات سے ابھرنے کی حتیٰ الوسع کوشش کررہے تھے کہ ڈیلٹا ویلرئینٹ (انڈین ورژن) کے کیسزسامنے آنا شروع ہوگئے ہیں اور کرونا کی چوتھی لہر نے اپنا رخ دکھانا شروع کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان بھر سے اکیس نمونے ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ جس پرتربت سے 5 اور کوئٹہ سے 11 کیس مثبت آئے ہیں جن میں ڈیلٹا ویرئینٹ کی تصدیق ہوئی ہے۔۔ اگر احتیاط نہ برتی گئی تو چوتھی لہر سب سے زیادہ خطرناک ہوگی۔ انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبے بھر میں اب تک صرف چار فیصد شہریوں نے ویکسین لگوائی اور ایک فیصد شہریوں نے ٹیسٹ کرائے ہیں۔ یہ شرح انتہائی کم ہے،اس سلسلے میں عوامی آگاہی سے وائرس پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔ تاکہ انتظامی سختی کی ضرورت پیش نہ آئیں ہمیں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ حکومت بلوچستان نے صوبہ بھر میں ویکسین کی مہیا کردی ہے، اب عوام کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ کورونا ایس او پیز پر عملد آمد کریں اور چوتھی لہر جو نسبتاً زیادہ مہلک ثابت ہوسکتی ہے سے اپنے پیاروں کو اور خود کو بچائیں۔کیونکہ احتیاط میں ہی زندگی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے