تین سال پہلے ہم نے اپنے بھائی شہید میر سراج رئیسا نی کو کھویا، جام کمال
کوئٹہ (گرین گوادرنیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ تین سال پہلے ہم نے اپنے بھائی شہیدمیر سراج رئیسانی کو کھویا وہ بلوچستان کے ثپوت اور محب وطن پاکستانی تھے،کشمیر ی عوام 1931سے آج تک بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف اور اپنی آزادی کے لئے لڑ رہے ہیں تمام کشمیریوں کی جدوجہد کو سلام اور شہداء کو خراج عقید ت پیش کرتاہوں۔یہ بات انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہی، وزیراعلیٰ جام کمال خان نے کہا کہ تین سال قبل ہم نے اپنے بھائی اور پارٹی کے رہنماء شہید میر سراج رئیسانی کو کھویا وہ بلوچستان کے ثپوت ہونے کے ساتھ ساتھ محب وطن پاکستانی بھی تھے انکی یاد آج بھی ہمارے دلوں میں تازہ ہے، وزیراعلیٰ نے کہا کہ کشمیری عوام کی بہادی اور جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں کہ وہ 1931میں 22شہداء کی قربانیوں سے لیکر آج تک ظلم و بربریت کے خلاف اور اپنی آزادی کے لئے لڑ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے نسلوں سے بھارت کے غیر قانونی قبضے کا مقابلہ کیا ہے اور آج بھی یہ تنازعہ چلا آرہا ہے فاشسٹ مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر پر جبری قبضے اور کشمیر کی آبادیات کو تبدیل کرنے کی کوشش کرکے عالمی قوانین،چوتھی جینوا کنونشن کی خلا ف ورزی کی ہے