اوستہ محمد زرعی پانی کی کمی سے علا قہ بنجر اور غیر آباد ہو جائے گا، چنگیزجمالی
اوستہ محمد:زرعی پانی کی کمی سے علا قہ بنجر اور غیر آباد ہو جائے گا محکمہ ایری گیشن کو پانی کے حصول کے لئے اقدام اٹھانے پڑیں حکومت بلو چستان کو کردار اٹھانہ ہوگا،زمیندار ایسوسی ایشن کے زیر احتمام اجلاس صوبائی صدر حاجی شبیر خان عمرانی منعقد ہوا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی نے بھی شرکت کی، گڑنگ کے مقام پر دورہ ایری گیشن سندھ کے آفسروں سے ملا قات، پانی کا کوٹہ ہمیں دیا جائے زمینداروں کا مطالبہ اطلاعات کے مطابق اوستہ محمد میں صدر زمیندار ایسو سی ایش کے صوبائی صدر حاجی شبیر خان عمرانی منعقد ہوا جس میں سابق وفاقی وزیر و صدر پاکستان پیپلز پارٹی بلو چستان میر چنگیز خان جمالی، میرحاجی فضل محمد خان شہلیانی، علی شیر خان مگسی، حاکم علی خان جمالی، میر جمیل احمد رند، نثار خان رند، عبدالستار خان جمالی، پی پی پی رہنماء شان ثاقب اور دیگروں نے شرکت کی اجلاس میں ایری گیشن کے سست روی اور نا اہلی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا کہ وہ سندھ سے پانی لینے میں کمزوری ظاہر کر رہے ہیں اور حکومت بلو چستان بھی اس طرف توجہ نہیں دے رہے ہیں علا قہ بجنر اور غیر آباد ہو رہا ہے بعد ازاں میر چنگیز خا ن جمالی کی قیا دت میں زمیندار ایسو سی ایشن کی وفد گڑنگ کے مقام پر گئے جہاں سے بلو چستان کے پانی کا حصہ مل رہا ہے وہاں پر سندھ ایری گیشن کے آفیسر غلام مصطفی چنہ سے ملا قات کی اور کھیر تھر کینال کے پانی کے بارے میں معلومات لیا انہوں نے بتایا کہ 24سو کیوسک سے کھیر تھر کینال کو 12سو کیو سک پانی مل رہا ہے جو کم ہے میر چنگیز خان جمالی نے کہا کہ مین نے سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کی قیا دت سے بھی بات کی کہ زرعی پانی نہ ہونے کی وجہ سے علا قہ غیر آباد اور بنجر ہو رہا ہے، انہوں نے کہا کہ بلو چستان ایری گیشن بھی اس طرف توجہ دیں تاکہ اس گرین بیلٹ علا قے کو بچایا جائے اور حکومت بلو چستان اور ایری گیشن پانی لینے کے لئے اقدام کرے میں اپنے زمیندار اور کاشتکاروں کے ساتھ ہوں میر چنگیز خان جمالی نے کہا کہ جو بھی ہو سکے گا میں پیچھے نہیں ہٹوں گاعلاقے کو بنجر ہونے سے بچایا جائے گا۔