سوشل میڈیا کی اہمت سے انکار ممکن نہیں ، حاجی نورمحمد
کوئٹہ (گرین گوادرنیوز) بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای / واسا و بی اے پی کے مرکزی رہنماء حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کی اہمت سے انکار ممکن نہیں۔ پارٹی کے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ نے پارٹی کے سیاسی مخالفین کا ہمیشہ مثبت انداز میں سوشل میڈیا پر منہ توڑ جواب دیا ہے حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع ہرنائی،زیارت، سنجاوی میں پارٹی میں سوشل میڈیا نیٹ ورک کو مزید فعال بنانے اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کی بھرپور حوصلہ افزائی کرنے اور ان کے خدمات اور کارکردگی پر د25 جولائی کو زیارت میں زیارت،ہرنائی، سنجاوی کے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کا ایک بہت بڑا تقریب کاانعقاد کیاجائے گا 25 جولائی کو م منعقدہ سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ورکشاف میں بہترین کاکردگی کادیکھانے والے 150سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کیلئے لیپ ٹاف، سمارٹ موبائل فون سمیت دیگر انعامات سے نوازے گے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے رہائشگاہ پر حلقہ پی بی6 زیارت کم ہرنائی کے سوشل میڈیا کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں حلقہ پی بی6 کے سوشل میڈیا کوارڈنیٹر علی آغا، ڈپٹی کوارڈنیٹر نصیب اللہ دمڑ، ضلع زیارت کے کوارڈنیٹر عمران دوتانی، ضلع ہرنائی کے آرگنائزر و دیگر سوشل میڈیا ایکٹوسٹ نے شرکت کی اجلاس میں 25 جولائی کو زیارت میں منعقدہ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کی تقریب کے حوالے سے تبادلہ خیا ل کیا گیا اجلاس سے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع میں بی اے پی کا ایک مضبوط اور منظم سوشل میڈیا موجود ہے جودن رات پارٹی کی کارکردگی اور مخالفین کو سوشل میڈیا کے ذریعے موثر انداز میں جواب دے رہے ہیں انہوں نے کہاکہ پارٹی سوشل میڈیا ورکرز کے خدمات کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے انہوں نے بی اے پی زیارت، سنجاوی،ہرنائی کے سو شل میڈیا ورکرز پر زور دیا کہ وہ سوشل میڈیا پر مثبت رول ادا کرے۔اگر سیاسی مخالفین ہمارے پارٹی کے خلاف منفی پرو پیگنڈہ کیوں نہ کرے لیکن ہمارے پارٹی سوشل میڈیا ورکرز سیاسی مخالفین کو دلائل سے مہزب انداز میں ہی جواب دے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ اخلاق اور مہزب انداز میں اپنے مخالفین کو برادشت کا مادہ ہمارے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ میں ہونا چاہییے۔کیونکہ اگر ہم دوسروں کے غلط الزامات کا جواب انہی کے زبان میں دے گے تو ہمارے اور ان میں فرق نہیں رہ جاتا ہم سب کا عزت اور احترام کرتے ہیں اور تنقید کو برداشت کرتے ہوئے مددل جواب دیا کرے۔ اسکے علاوہ سوشل میڈیا پر ملک دشمنوں کا بھی بھرپور جواب دیا کرے کیونکہ آج کل ہمارے ملک کے دشمن سوشل میڈیا کے زریعے ہمارے قومی اداروں کے خلاف جو مہم چلا رہا ہے یہ کسی بھی محب وطن پاکستانی کے لئے قابل برداشت نہیں لہزا ہمیں ان عناصر کو قائل کرنا ہوگا کہ ہمارا ملک اور ادارے مضبوط ہونگے تو ہم محفوظ ہونگے۔صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے بی اے پی حلقہ پی بی6 زیارت کم ہرنائی کے کوارڈنیٹر علی آغا، ڈپٹی کوارڈنیٹر نصیب اللہ دمڑ، ضلع زیارت کے آرگنائزر عمران دوتانی، ضلعی آرگنائزر ہرنائی کو ہدایت کی ہے کہ وہ 25 جولائی کو زیارت میں منعقدہ تقریب کی بھرپور تیاری کرے اور پارٹی کے تمام سوشل میڈیا ورکرز کے ناموں کی لسٹ تیار کرے اور پارٹی کیلئے سوشل میڈیا پر کام کرنے والے کسی بھی کارکن کو نظرانداز نہ کرے