کشمیر کے انتخابات میں مسلم لیگ ن فتح یاب ہوگی، جمال شاہ کاکڑ

کوئٹہ (گرین گوادرنیوز) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ مریم نواز شریف اس وقت عوام کی مقبول ترین لیڈر ہیں جنکی قیادت میں مسلم لیگ(ن) نے ضمنی انتخابات میں ناقابل یقین فتوحات حاصل کیں، گلگت بلتستان کے بعد آزاد کشمیر میں کامیاب انتخابی مہم نے ثابت کردیا ہے کہ عوام کو مریم نواز سے محبت ہے اگر ہمارا مینڈیٹ چوری نہ کیا گیا تو کشمیر کے انتخابات میں مسلم لیگ(ن) فتح یاب ہوگی۔یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ آزاد کشمیر کی انتخابی مہم میں عوام کے جم غفیر نے ثابت کردیا ہے کہ مریم نواز شریف کی محنت سے عوام کو محبت ہے مریم نواز نے کڑے وقت میں پارٹی کا سہارا دیا ہے اور خود آکر قیادت کی جس طرح انہوں نے پارٹی کے بیانیے کو شہر شہر، گھر گھر پہنچایا ہے وہ قابل تحسین ہے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ، لاہور، کراچی،گلگت بلتستان،آزادکشمیر، پشاور سمیت ملک بھر میں جتنے بھی جلسوں میں مریم نواز نے شرکت کی وہ نہ صرف کامیاب بلکہ عوام نے ان کے نظریے پر لبیک کہتے ہوئے بھر پور ساتھ دینے کا اعادہ بھی کیا اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ مریم نواز اس وقت عوام کی مقبو ل ترین لیڈر ہیں جنہیں عوامی پذیرائی حاصل ہے اور مریم نواز کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر کے انتخابات میں فتح حاصل کریگی اگر ہمارا مینڈیٹ نہ چرایا گیا تو جیت یقینی طور پر مسلم لیگ(ن) کی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے